منی بجٹ کے امکان کا اظہار
آئندہ مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے حکومت گذشتہ سال کی پالیسیوں پر انحصار کر رہی ہے، ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں کئی ابہام ہیں، منی بجٹ آنے کا خدشہ ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ آف پاکستان کے تحت پوسٹ بجٹ کانفرنس دوہزار بیس اکیس کا انعقاد ہوا۔ ویڈیو لنکس پر مختلف اقتصادی ماہرین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کیا.
ماہرین کا کہنا تھا کہ فنانس بل میں کئی ابہام ہیں. بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے رواں مالی سال کی پالیسیوں پر انحصار کررہی ہے.
ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لیکن منی بجٹ کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے اہداف کافی خوش کن ہیں۔
Comments are closed on this story.